General Science Notes Chapter No Seven Energy
باب نمبر 7 انرجی
(1)انرجی کی
تعر یف کیجئے اس کا یونٹ تحریر کیجئے
ج۔کسی جسم میں
کام کرنے کی صلاحیت کو انرجی کہتے ہیں ۔اس کا یو نٹ جول ہے ۔
(2)ورک سے کیا
مراد ہے ؟
ج۔ورک فورس
اور فورس کی سمت میں طے کردہ فاصلہ کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے ۔
W= Fxd = Fd
(3)کائی نیٹک انرجی کی تعریف کیجئے اور مثالیں دیجئے ؟
ج۔کسی جسم میں
حرکت کی وجہ سے موجود انرجی کوکائی نیٹک انرجی کہتےہیں۔
مثال۔(الف) حرکت کرتی ہوئی کرکٹ بال کی انرجی (ب)حرکت کرتی ہوئی
بندوق کی گولی کی انرجی
(4)پوٹینشل
انرجی کی تعریف کیجئے اور مثال دیجئے ؟
ج۔کسی جسم میں
پوزیشن کی وجہ سے موجود انرجی پوٹینشل انرجی کہلاتی ہے۔
مثال ۔بلندی
پر پڑ ے ہوئے پتھر میں پوٹینشل انرجی ہوتی ہے ۔
(5) ایلاسٹک
پوٹینشل انرجی سے کیا مراد ہے ؟
ج۔ کسی جسم کو
دبانے ،کھینچنے یا مروڑ نے سے اُس جسم میں جوانرجی سٹور ہوجاتی ہے۔اسے ایلاسٹک
پوٹینشل انرجی کہتے ہیں۔
مثال ۔ ربڑ
کاٹکڑا یا غلیل کی ربڑ کوکھینچاجائے تواس میں ایلا سٹک پوٹینشل انرجی سٹور ہوجاتی
ہے۔
(6) کیمیکل
انرجی سے کیا مراد ہے؟
ج۔کیمیکل سے
مراد ایسی انرجی ہے جو مختلف اشیاء کے مابین کیمیکل ری ایکشنز کے نتیجہ میں حاصل
ہو۔
مثال۔گاڑیوں
میں پٹرول جل کر کیمیکل انرجی مہیا کرتا ہے
۔جس سے گاڑی حرکت کرتی ہے۔
(7) کیمیکل
انرجی کا منبع کیا ہے؟
ج۔ ایٹمز کے
درمیان کیمیکل بانڈز ہیں ۔جب یہ بانڈز ٹوٹتے ہیں توانرجی خارج ہوتی ہیں ۔
(8)نیوکلیئر
فشن کسے کہتے ہیں ؟
ج۔وہ عمل جس
میں ایک بھاری ایٹم کا نیو کلیئس ٹوٹ کر دو نیو کلیائی میں تقسیم ہوجاتا ہے
،نیوکلیئر فشن کہلاتا ہے ۔اس عمل کے دوران بہت سی انرجی خارج ہوتی ہے۔
(9)نیوکلیئر
فیوژن کسے کہتے ہیں ؟
ج۔وہ عمل جس
میں چھوٹے اٹیمز کے نیوکلیائی باہم مل کر ایک نیو کلیئس بناتے ہیں نیوکلیئر فیوژن
کہلاتا ہے ۔اس عمل کے دوران بہت زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے ۔یہ عمل سورج میں ہر
وقت ہوتا رہتا ہے ۔سورج سے آنے والی روشنی اور حرارت اسی عمل کا نتیجہ ہے۔
(10)کنزرویشن
آف انرجی کا قانون کی تعریف کیجئے؟
ج۔انرجی
نہ تو پیدا ہوتی ہے اور نہ ضائع ہوتی ہے مگر ایک شکل سے دوسری شکل میں بدلی
جاتی ہے۔
(11)انرجی کی
بچت کے لیے کوئی سی تین تجاویز تحریر کیجئے ؟
ج۔روشنی کے لیے بلبوں کی بجائے انرجی استعمال کریں (ب)مقامی سطح پرہائڈل پاور اسٹیشن
بنائے جائیں(ج) گاڑیوں کے انجن
زیادہ کارکردگی کے حامل ہیں۔
(12)ماحول کی
تعریف کیجئے؟
ج۔افرد کے
رہنے کی جگہ اور اردگرد موجود تمام طبعی اورمعاشرتی عوامل جوان کے رہن سہن اور کام
کرنے کے حالات کو متاثر کرتے ہیں ماحول کہلاتے ہیں۔
(13)ماحول کی
ابتری سے کیا مراد ہے ؟
ج۔جب ماحول
میں ایک حد سے زیادہ پولیوشن پیدا ہو جائے تو اسے ماحول کی ابتری کہاجاتاہے۔
(14)نیوکلیئر
ویسٹ کو حفاظت سے ٹھکانے لگانے کے لیے دو تجاویز تحریرکیجئے؟
ج۔ (الف)نیوکلیئر
ویسٹ کو شیشے کے بلاکوں میں فیوز کرکے
رکھا جائے۔ (ب) نیوکلیئر ویسٹ کو سیسے کی موٹی دیواروں والے کنٹینرز میں
رکھیں۔
(15) فوسل
فیولز سے کیا مراد ہے؟
ج۔ پودوں اور
جانور وں کی باقیات لاکھوں برس زمین میں دبے رہنے سے فوسل فیولز میں تبدیل ہوجاتی
ہیں ۔زمین میں یہ فیولز محدود مقدار میں موجود ہیں ۔
مثال ۔ کوئلہ
،تیل اور گیس ہیں
(16) تھرمل
پاور اور جیو تھر پاور میں کیا فرق ہیں ؟
ج۔فوسل فیول
یعنی کوئلہ ،تیل اور قدرتی گیس کے جلانے سے جو انرجی حاصل ہوتی ہے اسے تھرمل پاور
کہتے ہیں ۔جبکہ زمین کی گہرائی سے گرم پانی یا بھاپ کی شکل میں انرجی کا حصول
جیوتھرمل پاور کہلاتا ہے ۔
(17)سولرانرجی
اور سولر پاور میں کیا فرق ہے؟
ج۔ایسی انرجی
جسے سورج کی روشنی سے حا صل کیا جاتا ہے
سولر انرجی کہلاتی ہے اور سورجسے حاصل ہونے والی انرجی کو سولر پاور کہتے
ہیں ۔
(18)تھرمل
پولیوشن کی تعریف کیجئے؟
ج۔حرارت
،دھواں اور مضر صحت گیسوں کے اضافہ سے ماحول میں پیدا ہونے والے پولیوشن تھر مل
پولیوشن کہلاتی ہے ۔
(19) ریڈی
ایشن سے کیا مراد ہے ؟
ج۔ ریڈی ایشن
سے مراد ریڈیو ایکٹوایلیمنٹس سے الفا ،بیٹا اور گیما شعاعوں کا اخراج ہے۔
(20)پاور کی
تعریف کیجئے ؟
ج۔ایک سیکنڈ
میں خرچ کی گئی انرجی کی مقدار پاور کہلاتی ہے۔
انرجی / وقت = پاور
(21) بائیو
ماس کی تعریف کیجئے ؟
ج۔بائیو ماس
انرجی کاایک قدرتی زریعہ ہے جس میں نامیاتی مادے مثلا فصلوں کی باقیات ،پودے ،درخت سبزیاں ان کے چھلکے
جانوروں کا گوبر سوریج وغیرہ شامل ہے۔
(22) بائیوگیس
کی تعریف کیجئے
ج۔بائیو ماس
سے جو گیس حاصل ہوتی وہ میتھین گیس ہے یہ قدرتی گیس کا نعمالبدل ہے اسے بائیو گیس
کا نام دیا گیا ہے۔
(23)تھرمل
پولیوشن کی تین وجوہات بیان کیجئےَ؟
ج۔(الف) گرین
ہاوس ایفیکٹ (ب) فوسل فیولز کے جلنے سے (ج) آبادی میں اضافہ
(24) گرین ہاوس ایفیکٹ
سے کیامراد ہے؟
ج۔کاربن ڈائی
اآکسائیڈ کی وجہ سے ماحول کے ٹمپریچر میں
اضافہ کو گرین ہاوُس ایفیکٹ کہتے ہیں۔
